یاماہا نے اپنے مشہور ماڈلز پر شاندار آفر کا اعلان کیا ہے! اب آپ کسی بھی کمپنی کی پرانی موٹر سائیکل لائیں اور ایکس چینج پروگرام کے تحت نئی یاماہا موٹر سائیکل حاصل کریں۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی فروخت بڑھانے کے لیے یہ پیشکش کی ہے۔ آپ اپنی پرانی موٹر سائیکل کے بدلے بقیہ پیسے دے کر یاماہا کے مقبول ماڈلز جیسے YBR 125، YBR 125G، YB 125Z، اور YB 125Z-DX میں سے کوئی بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
اس پیشکش کے تحت صارفین اپنی کسی بھی پرانی موٹر سائیکل، چاہے وہ کسی بھی برانڈ کی ہو، کو نئی یاماہا بائیک کے بدلے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی موجودہ سواری نے اپنا وقت پورا کر لیا ہے یا آپ نئی موٹرسائیکل خریدنے کا سوچ رہے ہیں، تو یہ آفر آپ کے لیے بہترین موقع ہے!