پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے پرعزم

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے پرعزم

پاکستان 15 سے 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کریں گے اور اسلام آباد میں منعقدہ ایس سی او سمٹ میں ایران کے پہلے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایس سی او کانفرنس، پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان ملک مخالف ایجنڈاہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

منگولیا کے وزیر اعظم (مبصر ریاست) اور وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ (مہمان خصوصی) بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور اجلاس میں معیشت تجارت، ماحولیات، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *