چیف جسٹس تقرری 24 اکتوبر کو کرنی ہے، جگہ کا تعین باقی ہے، اعظم تارڑ

چیف جسٹس تقرری 24 اکتوبر کو کرنی ہے، جگہ کا تعین باقی ہے، اعظم تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفیکشن ہمیشہ سے دو دن پہلے کیا جاتا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کا نوٹیفکیشن نگران حکومت کی آمد کے باعث کچھ دن پہلے کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےاعظم نذیر تارڑنے کہا کہ حکومت 24 اکتوبر کو اعلامیہ جاری کرے گی اب دیکھنا یہ ہوگا کس مقام پر چیف جسٹس کی حلف برداری کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں شامل قانونی ماہرین اس بارے میں مشاورت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر کے بعد بھی کیا جاسکتی ہےاوراس عمل کو مکمل کرنے کیلئے دو ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے حوالے سےبڑی پیش گوئی

اْن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جلدی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوہے کہا پہلے ججوں کی تقرری گورنر جنرل، صدرپاکستان اور یا مارشلا ایڈمنسٹریٹر کرتا تھا۔ لیکن آج کل زمانہ کافی بدل گیا ہے۔ تقرری کیلئے آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہےجس میں نوٹیفیکشن جاری کیاجائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *