ن لیگ کے رہنما ارباب خضرحیات کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیان پر سخت ردعمل آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضرحیات نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر شدید تنقید کی ہے، جس میں وزیراعلی نے ریاست پر گولیاں چلانے کی بات کی تھی۔

ارباب خضرحیات کا کہنا ہے کہ یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور ملک کے عوام اور اداروں کو لڑانے کی ایک سازش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کا “مرنے مارنے” کا بیان خطرناک ہے اور اس سے ملک میں خون ریزی شروع کرنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو گرفتار

ارباب خضرحیات نے یہ بھی متنبہ کیا کہ آڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی تحریک انصاف اور علی امین گنڈاپور کے لیے مہنگی پڑے گی۔انہوں نے وزیراعلی کو مشورہ دیا کہ ہوش کے ناخن لیں، ورنہ ان کا اٹک کے اس پار داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

ارباب خضرحیات نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تحریک انصاف ایک اور 9 مئی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن انہیں سیاسی شہادت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی موت مر چکی ہے، صرف دفنانا باقی ہے۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *