اسرائیل کی بیروت پر بمباری، مزید 60 افراد شہید، 168 زخمی

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، مزید 60 افراد شہید، 168 زخمی

اسرائیل کے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 افراد شہید اور 168 زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بیروت اور لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور اس دوران 57 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے۔

حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کی لڑائی کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 2,229 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *