سابق معروف بھارتی کرکٹر ولی عہد مقرر

سابق معروف بھارتی کرکٹر ولی عہد مقرر

بھارت کی ریاست گجرات کے معروف رجواڑے (princely state) جام نگر کے مہاراجہ جام صاحب آف نوا نگر نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اجے جدیجہ کو جام نگر کا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ولی عہدی قبول کرلی ہے۔

اس موقع پر مہاراجہ نے ایک خصوصی فرمان جاری کیا، جس میں اجے جدیجہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جام نگر کے لوگوں کی بہبود کے لئے انتھک محنت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

اجے جدیجہ نے 1992 سے 2000 تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں اہم کردار ادا کیا، جہاں وہ نائب کپتان بھی رہے۔ ان کا کرکٹ کیریئر میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

دہلی ہائی کورٹ نے 2003 میں ان کی پابندی ختم کی، مگر اجے نے کرکٹ میں واپسی کی بجائے آئی پی ایل کی مختلف ٹیموں کی تربیت پر توجہ دی۔ حال ہی میں انہوں نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی بھی کوچنگ کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *