ملک کے دیگر شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہر قائد 2200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے شہری مہنگے آٹے کی خریداری کے لیے مجبور ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق دیگر شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ خضدار میں یہ قیمت 1950 روپے ہے۔ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1946.67 روپے، راولپنڈی میں 1933.33 روپے اور کوئٹہ میں 1880روپے تک ہے۔
بنوں میں آٹے کا تھیلا 1850 روپے، لاڑکانہ میں 1840 روپے اور پشاوروسرگودھا میں 1800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ سیالکوٹ، بہاولپور، اور گوجرانوالہ میں بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سکھر میں یہ قیمت 1780 روپے اور ملتان میں 1733.33 روپے تک ہے، جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 روپے تک ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔