ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں:ایران کا اعلان

ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں:ایران کا اعلان

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ہم ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک نہیں چاہتاکہ خطے میں جنگ وجدل ہو ۔ مشرق وسطیٰ کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر کے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری صیہونی بربریت و جارحیت بند ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی بیروت پر بمباری، مزید 60 افراد شہید، 168 زخمی

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امن اور جنگ بندی کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، تنازعات کے بڑھنے سے خطے میں بڑی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو وسیع جنگ سے بچانے کے لئے ایران نے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *