ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے شیاوکین فین کو پاکستان کے لیے نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ شیاوکین فین نے آج پاکستان ریذیڈنٹ مشن میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
نئے کنٹری ڈائریکٹر شیاوکین فین نے کہا کہ وہ پاکستان میں اے ڈی بی کے آپریشنز کی نگرانی کریں گی اور حکومت کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر معاشی بحالی کو تیز کرنے میں مدد کریں گے۔
شیاوکین فین نے اصلاحات کے نفاذ اور روزگار کے مواقع کے لیے ترقیاتی عمل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی ترقی کے لیے اپنی حمایت میں اضافہ کرنے کا عہد بھی کیا۔
ان کی ترجیحات میں رہائشی ترقی، ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام، ترقی کے مراکز، اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا شامل ہوگا۔