شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، پاکستان کے لیے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگِ میل ثابت ہو گا

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، پاکستان کے لیے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگِ میل ثابت ہو گا

فیڈریشن آف پاکستان چہیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو پاکستان کے لیئے حقیقی گیمر چینجز اور ملکی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل قراردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو ملک کے لیئے حقیقی گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایس سی او سمٹ کا انعقاد اہم ترین سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ایف پی سی سی آئی کا چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان اور ایس سی او سمٹ پر اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم چینی وزیراعظم سمیت ایس سی او کانفرنس کیلئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے واضح کیا کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے مثال ہے،چینی تعاون سے پاکستان میں جلد معاشی استحکام آئیگا، اورشنگھائی تعاون تنظیم سمٹ پاکستان کیلئے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

ایف پی سی سی آئی کے مطابق چین ، روس سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پاکستان پر عالمی دنیا کے اعتماد کی مظہر ہے اورایس سی او رکن ممالک کو اجلاس کے دوران اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ ایف پی سی سی آئی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی وفد کے کامیاب دورے اور اب ایس سی او سمٹ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائیگا اورشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے جس سے پاکستان کو بھر پور استعفادہ کرنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *