لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں مرد و خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے مشن کے تحت شہر میں 10 نئے ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ اسکولز مختلف مقامات پر کھولے گئے ہیں، جن میں گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاؤن شپ، پولیس خدمت بحریہ ٹاؤن، لبرٹی خدمت مرکز، مناواں ٹریفک لائنز، ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ، آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ، اور خواتین کے لیے مخصوص وویمن آن ویل اسکول شامل ہیں۔
اس حوالے سے عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ اسکولز میں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جائے گی۔ ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل اور مکینیکل ورک کے بارے میں بھی تفصیلی تربیت دی جائے گی۔
مزید برآں، رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سکوٹی ٹریننگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ [ctplahore.gop.pk](https://ctplahore.gop.pk/appointment-form) پر جا سکتے ہیں یا ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی۔ ان کا مقصد مردوں اور عورتوں دونوں کو زیادہ پراعتماد، بااختیار، اور خود مختار بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے، اور مرد حضرات ڈرائیونگ سیکھ کر اندرون و بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔