پریس کلب خواتین احتجاج کا معاملہ، اختیارات سے تجاوز کرنے پر 8 پولیس اہلکار معطل

پریس کلب خواتین احتجاج کا معاملہ، اختیارات سے تجاوز کرنے پر 8 پولیس اہلکار معطل

سندھ حکومت نے کراچی پریس کلب کے باہر لوگوں پر لاٹھی چارج کرنے اور خواتین کے ساتھ بے حرمتی کرنے پر 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر خواتین کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس نے 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ کو طلب کرلیا ہے۔آئی جی سندھ سے وقوعے کی بابت مشاورت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ کو ہدایات دی ہیں کہ خواتین اور صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور واقعہ کی جامع انکوائری و تحقیقات کے لیئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا حسین مستوئی اور ایس ایس پی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کمیٹی اندرون تین یوم معاملے کی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ ارسال کرنیکی پابند ہے اورمعاملے کے فوری بعد مرتکب اہلکاروں کو معطل کرنیکی تفصیلات ارسال کی جائیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *