پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فہیم ولی نے راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 8 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید پر متعدد مقدمات درج ہیں اور انہیں متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے، لیکن گرفتاری کا خدشہ موجود ہے۔

بعدازاں عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ قبل ازیں تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کل اسلام آباد میں احتجاج سے قبل راہداری اور حفاظتی ضمانت کروانے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

عالیہ حمزہ نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حالات بہتر نہیں، ہمارے احتجاج کی کال پر کنٹینرستان بنا دیا جاتا ہے، ہمارے گھروں کی چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، جتنا ظلم پی ٹی آئی کے لیڈر اور کارکن پر ہوا کیا آج تک کسی اور پر ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں حکومت پھیلا انتشار پھیلا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں منعقدہ جرگے پر وفاقی حکومت کی جانب سے شیلنگ کروائی گئی ۔ ہمارے ہی لوگوں نے اس پر مرہم لگایا۔ عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی نہیں پاکستانی قوم کی جنگ ہے، عمران خان کی بہنوں اور اہلیہ بشری بی بی عوام کے مفاد کے لئے جیلیں کاٹ رہی ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *