پی ٹی آئی کے احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ہماراحتجاج عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے وفاقی وزرا ءخواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کی کال پر پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء چیخیں نکل گئی ہیں۔ پرامن احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی سوئفٹ کے تمام ماڈلز کی اکتوبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔حکومت ہمارے احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بنا کر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے ان کی یہ کوششیں ناکام ہونگی الٹا وہ خود اپنی چالوں کا شکار ہونگے ۔

بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود تو ایک خاتون سے ہارے ہوئے ہیں اور فارم 47 پر وزیر بنے ۔ احسن اقبال بھی سی پیک پر سیاسی بیانات دے رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت کے دور میں ملکی معیشت کاپہیہ جام ہو چکا ہے، شنگھائی کانفرنس پر حکومت سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو کل ڈی چوک آئیں گے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ، اس کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *