آئینی ترمیم ، مولاناکی تجاویز پر کھلے دل سے غور کر رہے ہیں : احسن اقبال

آئینی ترمیم ، مولاناکی تجاویز پر کھلے دل سے غور کر رہے ہیں : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی تجاویز پر کھلے دل سے غور کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا عمل شروع کیا تو اپوزیشن جماعتوں اور جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے کہا گیا کچھ وقت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں اتفاق رائے سے سب کچھ ہو ۔آئینی ترمیم پر زیادہ سے زیادہ سپورٹ لینے کی کوشش ہے،سربراہ جے یو آئی( ف ) کی تجاویز پر کھلے دل سے غور کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق ہمارے ہاں ہر سیاسی بحران کے پیچھے عدالتی سیاسی فیصلہ ہوتا تھا، ہر پولیٹکل جماعت کی اپنی اپنی تجاو یز ہیں، جس پر حکومت غور کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

ہم پُر اُمید ہیں ملک کے استحکام کے لئے اچھی شکل انشاءاللہ ضرورنکلے گی، کچھ لو اور کچھ دو پر ہی اتفاق رائے ہوتا ہے، ریاست کو بلیک میلنگ کے ہتھیار کے سامنے سر نگوں نہیں کرنا چاہیے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم کانفرنس سے ایک دن قبل پاکستان آئے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کانفرنس پاکستان کی ریاست کیلئے ایک بہت اچھا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بلیک میلنگ کے ذر یعے مراعات حاصل کرنا چاہتی ہے، احتجاج کریں گے تو وہی سلوک ہوگا جو فتنہ کر نیوالوںکےساتھ ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ میں خود جیل کا ٹ چکا ہوں۔

جیل میں روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز آتے ہیں اور معائنہ بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ جیل میں ہسپتال ہوتے ہیں، اگر ٹریٹ منٹ نہیں ہو تی تو باہر بھیج دیا جاتا ہے، جیل ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق آپ کو علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *