ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کیخلاف کریک ڈاؤن

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کیخلاف کریک ڈاؤن

ایف آئی اے کراچی سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کیساتھ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیئے ہیں اور گرفتار ملزمان میں نجی بینک کا مینیجر بھی شامل ہے۔ ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی بینک کی برانچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کی شناخت وسیم اکرم، محمد ارسلان, محمد عدیل، محمد شیراز اور محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا فیصلہ

ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے ہیں اور ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 20 ہزار برطانوی پاونڈ اور 4500 امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور ملزمان کے قبضے سے 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔ملزمان سے 5 عدد موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے اورملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *