پٹرول قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ اوگرا نے سفارش کردی

پٹرول قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ اوگرا نے سفارش کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں 8 روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ آج قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے باوجودعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی شخصیت گرفتار

دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں بھی 40 سینٹس کی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *