کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری جانب سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 8پیسے اضافے سے 277 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے کے معمولی اضافے سے 277 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ اوگرا نے سفارش کر دی