مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ، حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کردیں

مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ، حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کردیں

مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کے امکان سامنے آیا ہے اور اس حؤالے سےملازمین کو تیاریاں مکمل کرنےکا کہہ دیا گیا ہے۔حکومتی اتحاد کے بیرون ملک ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو سترہ اکتوبر تک وطن واپس پہنچنے کی ہدایات دے دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے باہر اپنے حلقوں میں موجود ارکان کو بھی سترہ اکتوبر تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدائت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بغاوت، اہم رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ

اس حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو سید خورشید شاہ کی سربراہی میں پہلے ہی بلایا جاچکا ہے ۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں سب کمیٹی مختلف جماعتوں کے مسودہ جات کی روشنی میں حتمی مسودہ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی اور پی ٹی آئی بھی اپنا مسودہ پیش کرنے کا کمیٹی میں وعدہ کرچکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *