فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس کتنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ  کی فیس کتنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی شہری جو اپنے پاسپورٹ کی ضرورت کو فوری طور پر پورا کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے تحت درخواست گزار کو صرف دو دن میں پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک تین زمرے ہیں ، فاسٹ ٹریک آپشن خاص طور پر ان افراد کے لیے بہتر ہے جو دیگر دو زمروں میں تاخیر کی وجہ سے پریشانی میں ہیں۔ فاسٹ ٹریک کی سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، پشاور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، مردان، سکھر، حیدرآباد، پشین اور مستونگ میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم استعمال کرنیوالے افراد ہوشیار ، بڑا فراڈ بے نقاب

اکتوبر 2024 کے مطابق فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیسیں یہ ہونگی ۔ 36 صفحات کے پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 12,500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 36 صفحات کے دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
اسی طرح 72 صفحات کے پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 18,500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 72 صفحات کے دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 25,200 روپے ہو گی ۔

100 صفحات کے پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 23,000 روپے ہو گی جبکہ 100 صفحات کے دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 32,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *