ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی میں لال مرچ جو 17ہزار روپے من تھی اب مہنگی ہو کر 21 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ، یعنی ایک من کی قیمت میں 4ہزار روپے کاہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ 15 روز تک پیٹرول کی قیمتیں برقرار ، ڈیزل مہنگا
منڈی میں اعلیٰ کوالٹی کی لال مرچ 25 روپے فی کلوبکنے لگی۔ دوسری جانب آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اورسپلائی کی وجہ سے نرخ بڑھے ہیں ،سندھ کی لال مرچ ہے پیداوار کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس کتنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں