واٹس ایپ کے نئے فیچر نے آتے ہی ہر جانب دھوم مچا کر رکھ دی جس سے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ اور مزید شاندارہوجائیگا ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر کی مدد سے ویڈیو کی سپیڈ، کنٹرول اور پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل ہے۔ واٹس ایپ نے اپنے معزز صارفین کیلئے ایک شاندار نیا فیچر متعارف کر ا دیا ہے جس نے ایپ کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر بنا دیا ہے۔
آئی او ایس کے لئے اپ ڈیٹ میں ویڈیوز کو دوبارہ پیچھے کر کے رفتار کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت بھی شامل کر دی گئی ہے۔ صارفین اب ویڈیوز کو 3 رفتاروں میں دیکھ سکتے ہیں، نارمل، تیز اور بہت تیز ، اس آپشن کے ذریعے لمبی ویڈیوز کو کم پریڈ میں د یکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کونسی سمز کل بند ہو جائینگی ؟ پی ٹی اے نے بتا دیا
اس کیساتھ ساتھ واٹس ایپ نے پکچر ان پکچرموڈ بھی شامل کیا ہے جس سے صارفین ویڈیو کی ونڈو کو سکرین پر کہیں بھی گھما سکتے ہیں اوراسکا سائز بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ پلے بیک بار کیساتھ موجود یہ نیا بٹن ویڈیو دیکھنے کا تجربہ مزید آسان بنا دے گا۔