اسلام آباد: پاکستانی شہری جو تھائی لینڈ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے سیاحتی ویزا کی تفصیلات جاننا ضروری ہے۔ تھائی لینڈ دو قسم کے وزٹ ویزے فراہم کرتا ہے: سنگل انٹری اور ملٹی پل انٹری۔
وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے، پاکستانی شہری خود یا پاکستان میں تھائی سفارت خانے کے سرکاری ایجنٹوں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس ویزا کے لیے درج ذیل دستاویزات میں درخواست فارم، کور لیٹر یا کمپنی کا ورکنگ لیٹر، ایک خالی پاسپورٹ صفحہ یا پاسپورٹ کی میعاد 6 ماہ، بینک اسٹیٹمنٹ (ایک سال کی)، 2 پاسپورٹ سائز تصاویر (جو 6 ماہ کے اندر لی گئی ہوں)، سی این آئی کی 2 کاپیاں، پاسپورٹ کی 2 کاپیاں، این ٹی این لیٹر، اور تصدیق شدہ ایئر ٹکٹ یا ہوٹل بکنگ کیلئے درکار ہوں گی۔
تھائی لینڈ کے وزٹ ویزا کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تین ماہ کی میعاد کے ساتھ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا کی فیس 13,000 روپے ہے جبکہ چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کی فیس 65,000 روپے ہے۔
تھائی لینڈ اپنی ثقافت، شاندار ساحل، دلکش مناظر اور تاریخ کے بھرپور امتزاج کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ یہ معلومات تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔