حکومت نے انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو حتمی تصفیہ کے طور پر 72 ارب روپے ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت آئی پی پیز کو حتمی تصفیہ کے طور پر 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی، آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج شامل نہیں ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت ’حب کو‘ کو 36ارب50 کروڑ روپے، روش پاورکو ساڑھے 15 ارب روپے، لعل پیر پاور کمپنی کو 12ارب 80 کروڑ روپے، اٹلس پاور لمیٹڈ کو 15 ارب 50 کروڑ، صبا پاور کو 6 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔