مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اسمبلی بیرسٹر علی سیف نے کہاہے کہ مریم نواز کے اوسان خطا ہو گئے، وہ بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری بیان اپنے میں بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی کالج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف پر الزام تراشی سے گریز کریں ۔
پی ٹی آئی نے آپ اور آپ کی جماعت مسلم لیگ ن کی طرح کبھی بے ہودہ سیاست نہیں کی اور نہ ہی ایسی سیاست کے قائل ہیں ، اس طرز کی سیاست ہمیشہ شریف خاندان کا پیشہ رہا ہے۔
مشیر اطلاعات( کے پی کے) نے کہا کہ مریم نواز پی ٹی آئی پر الزام لگا کر عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں بلکہ نجی کالج واقعے کی شفافت تحقیقات کروا نے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف دینے کی بجائے مریم نواز انتظامیہ سے احتجاج کرنے والے طلبا ءپر لاٹھیاں برسا رہی ہے، دہشت گرد پی ٹی آئی نہیں بلکہ (ن) لیگ ہے جو طلباء پر لاٹھیاں برسا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نئی عدالت کیوں بنانا چاہتی ہے ؟ سلمان اکرم راجہ نے حقیقت بتا دی
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورمریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کے اوسان خطا ہیں، بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ نجی کالج میں ہوا ہے اور مریم نواز کے پی حکومت کے خلاف بولنا شروع ہوگئی ہیں۔