دوسرا ٹیسٹ : قومی ٹیم کے واحد فاسٹ باؤلر عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار

دوسرا ٹیسٹ : قومی ٹیم کے واحد فاسٹ باؤلر عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ عامر جمال تکلیف کے باوجودانگلش ٹیم کے خلاف ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے جبکہ فزیو نے گراؤنڈ میں آکر فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ : کامران غلام کی سنچری پر بابر اعظم کا ردعمل آگیا

عامر جمال نے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 قیمتی رنز بنائے جب کہ انہوں نے 6 اوورز کرائے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کم ترین اسکور پر آل آؤٹ

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *