بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد میں دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی مگر پا ک بھارت کے درمیان برف پگھل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ سی او پی ۔29 اجلاس کے موقع پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے تاہم کسی بنیادی پیشرفت کیلئے بھارت چاہے گا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی پھر سے تقرری کی جائے۔
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے باضابطہ طور پر دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی تاہم 9 سال کے طویل عرصے کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلہ کے مکمل ہونا بھارتی حکومت نے مثبت پیشرفت تصور کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا طے نہیں کیا گیا تھا مگر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس کے دوران لنچ کے موقع پر دونوں وزرا ئے خارجہ اکٹھے بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں طویل گفتگوہوئی۔ دورہ پاکستان سے پہلے جے شنکر نے کہا تھا کہ پاکستان کے معاملے پر بھارت غیرفعال نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ جانے کے خواہمشند پاکستانی شہریوں کیلئے اہم خبر
مثبت یا منفی امور پر ا س کے مطابق ردعمل دیا جائے گا، اب ایس سی او اجلاس سے واپسی پر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے اجلاس میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد آئے بھارتی صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ملک 1999 کے اعلامیہ لاہور کی پوزیشن پر واپس آئیں۔