غیر مصدقہ خبر کا معاملہ ، راولپنڈی میں بھی طلباء سڑکوں پر نکل آئے

غیر مصدقہ خبر کا معاملہ ، راولپنڈی میں بھی طلباء سڑکوں پر نکل آئے

لاہور میں نجی اسکول میں غیر مصدقہ خبرکے معاملے میں راولپنڈی میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں طلباء سکستھ روڈ اسیٹلائٹ ٹاؤن میں نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے کالج کی املاک کو آگ لگانے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی اسکول میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالےسے غیر مصدقہ خبر کےمعا ملے پر راولپنڈی کے طلباء آج احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل ائے اور سکستھ روڈپر واقع پنجاب گروپ آف کالج کی بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا گیا اور عمارت پر پتھر پھینکیں گے اور فرنیچر روڈ پر نکال کر آگ لگا دی گئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کےمطابق راولپنڈی پولیس کی نفری شہر بھر میں مختلف مقامات پر تعینات ہے اورراولپنڈی پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اورغیر قانونی افعال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کے مسودے کی حتمی شکل آج متوقع

احتجاج کے پیچھے کار فرما عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ طلباء اس قوم کا مستقبل ہیں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اوروالدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں، قانونی کارروائی کی صورت میں بچوں کا مستقبل تباہ ہو سکتا ہے،/ دوسری جانب سیکتھ روڈ پر حالات کشیدہ ہیں اورطلباء نے کالج فرنیچر کو آگ لگا دی جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی اور طلباء کا پولیس اہلکاروں پر پتھراو اور پولیس کی جانب سے طلباء کو منتشر کرنے کے لیئے ہیوی شیلنگ جاری رہی۔

۔پولیس کے مطابق طلباء نے سیکستھ روڈ پر پنجاب کالجز کی دو عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے اورپولیس کی ہیوی شیلنگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ سیکتھ روڈ سے صدیقی چوک جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *