پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے وہ کل بروز جمعہ 18 اکتوبر کو جمعہ کی نماز کے بعد اپنے اپنے شہر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پرامن احتجاج کے ذریعے پوری دنیا کو بتادینا ہے کہ ہم آزاد اور پرامن قوم ہے اور اپنے لیڈر کی آزادی کیلئے ایک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت ایک غیرائینی ترمیم کرنے جارہی ہے اس کے خلاف بھی اواز بلند کرکے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں اس قسم غیرائینی ترمیم کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اس کے خلاف متحد ہونا لازمی ہے۔