ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

 

ملتان: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سپن باؤلر ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جو کہ ملتان سٹیڈیم میں کسی بھی سپنر کی بہترین بولنگ ہے۔

ساجد خان کا یہ کارنامہ ان کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ انہوں نے ابرار احمد کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2022ء میں اسی میدان پر 114 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ یہ میچ تین میچز کی سیریز کا حصہ ہے، جس میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ساجد خان کی شاندار بولنگ نے پاکستان کی امیدوں کو بحال کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *