نیپرا نے سنٹرل پاور جنریشن کمپنی پر پانچ کروڑ کا جرمانہ عائد کر دیا

نیپرا نے سنٹرل پاور جنریشن کمپنی پر پانچ کروڑ کا جرمانہ عائد کر دیا

نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےسنٹرل پاورجنریشن کمپنی پر مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر سنٹرل پاور جنریشن کمپنی پر پانچ کروڑ جرمانہ عائد کیا ہے اور فیصلہ پر عمل درآمد کے لیے سی ای او سنٹرل پاور جنریشن کمپنی کو بھجوادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: من پسند آفیسر کی تعنیاتی، خیبر پختونخوا حکومت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں

سنٹرل پاورجنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے فری آف کاسٹ گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشن(جی بی سی ایس)حاصل کیا اورجی بی سی ایس کوایک ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی منتقل کیاگیا۔ سنٹرل پاور جنریشن کمپنی کو 15 روز میں نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانے ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *