ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 277 روپے 84 پیسے کم ہو کر 277 روپے 79 پیسے پر آگیا ہے ۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ، گزشتہ روزامریکی ڈالر معمولی اضافے سے 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے سستی اور تیز ترین موٹر سائیکلز متعارف

دوسری جانب سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 682 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *