ہنڈا 125 اور سی ڈی 70 خریدنے والوں کیلئے اہم خبر

ہنڈا 125 اور سی ڈی 70 خریدنے والوں کیلئے اہم خبر

سستی سواری بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے، کیونکہ ہنڈا موٹرسائیکل کے ڈیلرز نے اوورچارجنگ شروع کر دی ہے۔

مقامی موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کی پروڈکشن میں کمی آنے کے باعث ہنڈا کمپنی کے ڈیلرز نے بائیکس کی قیمتوں میں 10 سے 15 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔مقامی کمپنیوں کی پروڈکشن ایک چوتھائی رہ جانے سے ڈیلرز کے لیے مواقع بڑھ گئے ہیں، اور وہ صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل شوقین افراد کے لیے خوشخبری، یاماہا کی بڑی آفر!

70 سی سی، 100 سی سی اور 125 سی سی بائیکس پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ہنڈا 125 کی کمپنی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہے، لیکن ڈیلرز اسے 2 لاکھ 45 ہزار روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح ہنڈا 70 سی سی کی اصل قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہے، لیکن یہ مارکیٹ میں 1 لاکھ 65 ہزار روپے تک مل رہی ہے۔ دوسری جانب مقامی کمپنیوں نے اپنی توجہ الیکٹرک سکوٹیز پر مرکوز کر لی ہے۔ چین کے تعاون سے تیار کردہ یہ سکوٹیز 1 لاکھ 65 سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *