اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق اہم بل منظور

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق اہم بل منظور

سینیٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ یہ بل جمعرات کو وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے علی ظفر نے بل کے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بلوں کے تحت جھوٹے مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔رمیش کمار نے بیان دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے واقعات پیش آتے ہیں، جبکہ عرفان صدیقی نے اس بل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کی حفاظت ضروری ہے، اور جھوٹے کیسز ایک الگ مسئلہ ہیں۔مزید برآں سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی منظور کر لیا، جسے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایوان میں پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *