جمیت علمائے اسلام کی جانب سے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کو حراساں کرنے کی خبروں پر ردعمل آگیا۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے سوشل میڈیا اور چند ٹی وی چینلز پر اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کے خلاف چلائی جانے والی بے بنیاد خبریں سختی سے رد کی ہیں۔ایک بیان میں جماعت نے کہا کہ یہ خبریں مکمل طور پر لغو ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام نے حکومت اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی تمام افواہوں سے پرہیز کیا جائے اور ملکی مسائل، خاص طور پر آئینی ترامیم پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔
اس موقع پر جماعت نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی ہراسانی کے خلاف مضبوطی سے کھڑی رہے گی اور اپنے حقوق کا تحفظ کرے گی۔