وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف وفد کےہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور پی پی کے رہنما سید نوید قمر بھی شریک ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم معاملہ : جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا بڑا اعلان
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تا رڑ آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریف کریں گے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الر حمٰن کے گھر سے روانہ ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور وکٹری کا نشان بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعیت علمااسلام کا ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کو ہراساں کرنے کی خبروں کی تردید

