سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیم فنڈ میں موجود رقم حکومت کو فوری طور پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل پبلک اکاؤنٹ(ایف پی اے ) کھول کر ڈیمز فنڈز میں جمع ہونے والی موجود رقم اس میں منتقل کی جائے۔
بڑی عدالت نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ رقم فیڈرل پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کے بعد سپریم کورٹ، پرائم منسٹر(پی ایم) دیامر بھاشا ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ بند کردیا جائے، حکومت ایسے اقدامات اٹھائے کہ پرائیویٹ (نجی) بینکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے، ڈیمز کی تعمیر کے لئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے نکال کر استعمال کی جا ئے ۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم : (ن )لیگ ، پی پی اور جے یو آئی کامشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ واپڈا کی طرف سے بنایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت کا تخمینہ 7سو 40 ارب روپے ہے جب کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں موجود رقم 23ارب670کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔