چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آئندہ ہفتے کیلئے چھ ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریٹائر ہونے سے قبل آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئیندہ ہفتے 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے 17 ستمبر 2023 کو عہدہ سنبھالا اور وہ آئیندہ ہفتے 25 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ججز روسٹر کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا ، جبکہ بینچ نمبر دو میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہونگے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسی طرح بینچ تھری میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا اور بینچ چار میں جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے ۔ بینچ نمبر پانچ میں جسٹس امین الدین،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہوگا اوربنچ چھ میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد شامل ہونگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *