مجوزہ آئینی ترمیم :بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمٰن کے درمیان رات گئے اہم ملاقات

مجوزہ آئینی ترمیم :بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمٰن کے درمیان رات گئے اہم ملاقات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رات گئے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وفد کے بعد بلاول بھٹو نےرات تقریباً ایک بجے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملے ۔ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:روک سکو تو روک لو، آئینی عدالتیں جلد بننے جارہی ہیں:فیصل کریم کنڈی

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ بلاول بھٹو کے وفد میں سید نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو موجود تھے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود اور کامران مرتضی موجودتھے ۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کے حق میں وفاداری کیلئے اربوں کی بولیاں لگ رہی ہیں:عمر ایوب

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *