موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا جہاں پر وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی اور ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کابینہ اور سینٹ اجلاس میں تاخیر : حکومت اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے: خواجہ آصف
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمن، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے آئینی ترمیم بارے اہم مشاورت کریں گے اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز پر اتفاقِ رائے پیدا کریں گے۔