اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حملہ قیصریہ کے علاقے میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے، حملے کے وقت وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر نے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
مزید برآں اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ لبنان سے داغے گئے دو دیگر ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا۔ اس کے بعد تل ابیب کے علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دیں۔