وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں وزیراعظم نے صدر مملکت کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو مولانا فضل الرحمن کی جانب سے موصول جواب سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون  نے بریفنگ دی، جبکہ 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

 اجلاس میں حکومت کے سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی اور قانونی معاملات، سیاسی صورتحال، اور آئندہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی گفتگو کی جا رہی ہے۔ موجودہ ملکی سیاسی حالات اور اہم فیصلے بھی زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی آفر: صرف 70,000 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کریں

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آئینی ترمیم سمیت دیگر اہم مسائل پر قومی سیاست میں کافی ہلچل ہے۔  قبل ازیں  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے، اور مولانا فضل الرحمان کے مسودے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آئینی ترامیم کے بل کی منظوری کے امکانات پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *