ڈیٹا صارفین کو ڈاؤنلوڈنگ، ڈاکومنٹس، وائس نوٹس بھیجنے میں مسائل کا سامنا ہے اورانٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں انٹر نیٹ سروسز تعطل کا شکار ہو رہی ہیں اور ڈیٹا صارفین کو ڈاونلوڈنگ اور ڈاکیو منٹس اور وائس نوتس بھیجنے میں مسائل کا سامنا ہے۔ کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی ڈیٹا کانفرنس “ڈیٹا فیسٹ 2024” کا انعقاد، ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے اہم معاہدات
موبائل ڈیٹا سروسز میں خلل سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اورملک بھر میں تقریباً دو ماہ سے انٹرنیٹ سروسز وقتاً فوقتاً متاثر ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر تاحال باضابطہ کوئی مؤقف نہیں آیا ہے۔