26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اگلا چیف جسٹس کون ؟ انتخاب اب کیسے کیا جائے گا؟

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اگلا چیف جسٹس  کون ؟ انتخاب اب کیسے کیا جائے گا؟

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟۔

سپریم کورٹ کے موجودہ تین سینئر جج صاحبان میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی اس اہم عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار ہیں۔ پاکستان کے دونوں ایوانوں نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس میں 225 ارکان نے حق میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کے 12 ارکان نے مخالفت کی۔ اس ترمیم کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کا اکتوبر 2024 کیلئے موٹرسائیکل کی نئی قیمتوں کا اعلان

نئی آئینی ترمیم کے مطابق چیف جسٹس کا انتخاب اب صرف سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں ہوگا بلکہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس وقت سپریم کورٹ میں 61 سالہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس قاضی عیسیٰ کے بعد سب سے سینئر ترین جج ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 27 نومبر 2027 ہے۔ اگر وہ اس عہدے پر تعینات ہوتے ہیں و ہ آئند تین سالوں کیلئے اس عہدے پر فرائض سر انجام دیں گے ۔

ان کے بعد 60 سالہ جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج ہوں گے، جن کی ریٹائرمنٹ 13 دسمبر 2028 ہے ۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں جو سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج ہیں اور انکی ریٹائرمنٹ 22 جنوری 2030 کو ہو گی ۔

چیف جسٹس کا انتخاب کیسے ہوگا؟

آئینی ترمیم کے مطابق چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے ایک 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں 8 ارکان اسمبلی اور 4 سینیٹر شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی چیف جسٹس کی مدت ختم ہونے سے 14 روز قبل نئے چیف جسٹس کے نام کی سفارش کرے گی، جبکہ نئے چیف جسٹس کی تقرری چیف جسٹس کی مدت ختم ہونے سے تین روز پہلے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی آفر: صرف 70,000 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کریں

پارلیمانی کمیٹی کی کی جانب سے چنا ہوا نام وزیراعظم کو بھیجا جائے گا، جو حتمی منظوری کے لیے صدر کے پاس جائے گا۔ اگر تین سینئر ججوں میں سے کوئی بھی عہدے پر فائز ہونے سے انکار کرتا ہے تو اگلے تین سینئر جج پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس کی مدت تین سال ہوگی، اور وہ 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *