عمران خان کو جیل میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ عام بندہ اپنی پوری زندگی حاصل نہیں کر سکتا، صحافی طارق چوہدری

عمران خان کو جیل میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ عام بندہ اپنی پوری زندگی حاصل نہیں کر سکتا، صحافی طارق چوہدری

سینئر صحافی طارق چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ عام بندہ اپنی پوری زندگی حاصل نہیں کر سکتا۔

ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئےطارق چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے خبریں چلتی رہیں کہ ان کیساتھ بڑی زیادتی ہوئی۔ ان کی بجلی ، گیس بند ہوگئی اور ان کیساتھ سیل میں بڑا ظلم ہورہا ہے۔

آج پتہ چلا جب ان کا پورا وفد گیا اور انہوں نے 45 منٹ میں 40 منٹ شکایتیں کیں کہ مجھے اخبار نہیں ملا،میرے ساتھ زیادتی ہوگئی۔ آپ نے جلوس کیوں نہیں نکالا، آپ نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟۔

انہوں نے کہا کہ آجکل کچھ بھی چھپا ہوا نہیں رہتا، وہ جب باہر آئے تو سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق عمران خان ناریل کے تیل سے مساج کرواتے ہیں جو لوگوں کو کھانے کیلئے نصیب نہیں ہوتا۔ایک پورا سیل ہے جہاں ان کا مساج ہوتا ہے۔ ایک سیل میں ان کا ریڈنگ روم ہے۔ ایک سیل ہے جہاں وہ ورزش کرتے ہیں اور انہیں جیل میں چقندر کا جوس مہیا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو جیل میں ایک چنے کا پیکٹ، ایک روٹی بھجوانے کیلئے جائیدادیں تک بیچنی پڑ جاتی ہیں جو عمران خان کو جیل میں عام طور پر مہیا کیا جارہا ہے جبکہ دستاویز کے مطابق ایک ہزار بندہ ان سے ملاقات کر چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *