چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خصوصی کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شائستہ پرویز ملک، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر علی ظفر، اور سید نوید قمر بھی کمیٹی کے اراکین میں شامل کیے گئے ہیں۔

کمیٹی میں رعنا انصار، بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یہ خصوصی کمیٹی آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد چیف جسٹس کی تعیناتی کے عمل کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *