پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق26 آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری بھی دیدی ۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے غداروں پر برس پڑے
آئینی ترمیم کو ووٹ دینے والے اراکینِ پارلیمان کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پر اتفاق کر لیا گیا ۔ پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی سے روابط منقطع کرنیوالے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کی بھی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر جج کو پروموٹ نہ کیا تو ہم اس کے حق کیلئے نکلیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
شوکاز نوٹسز کے ذریعے ان اراکینِ پارلیمان سے پارٹی سے روابط منقطع کرنے اور حکومتی حلقوں سے روابط قائم کرنے سمیت متعلقہ معاملات کی خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائیگا ۔ ان اراکین کے شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔