ٹی 20ایشیا کپ : پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دیدی

ٹی 20ایشیا کپ : پاکستان شاہینز  نے عمان کو شکست دیدی

ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابقعمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔

پاکستانی شاہینز کی جانب سے قاسم اکرم نے48،روحیل نذیر نے 41 اور عرفات منہاس نے 31 رنز اسکور کئے۔ عمان کے مظاہر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔

عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف کے تعاقب میں 7وکٹیں گنوانے کے بعد 111 رنز تک پہنچ سکی۔ وسیم علی 28 اور کپتان جتندر سنگھ 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ زمان خان نے 2کھلاڑیوں کو چلتا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:20 سے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز

پاکستان شاہینز گروپ میں اپنا آخری میچ کل 24 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *