پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ یہ سیاہ ترمیم ہے، اس کی بھر پورمخالفت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 26آئینی ترمیم آئین کی روح پر حملہ ہوا ہے، جہاں تک ممکن ہو سکا اس کو نہیں مانیں گے اور اپنی طرف سے مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کریں گے : تحریک انصاف کا اعلان
مینڈیٹ چور حکومت کی ان ترامیم کا مقصد قطعاًدرست نہیں، ہمیں ترمیم کے متن پر شدید اختلافات ہیں۔ ہمارا اصولی طور پر موقف تھا کہ ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جو ارکان غائب رہے ان کا کردار مشکوک لگتا ہے ، ایک دو دن میں فیصلہ کریں گے۔ جن لوگوں نے رابطہ نہیں کیا ان سے سوالات کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر جج کو پروموٹ نہ کیا تو ہم اس کے حق کیلئے نکلیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
ان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ 13 رکنی کمیشن میں زیادہ تر حکومت نواز ارکان شامل ہوں گے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کو جیل کا کھانا پروائیڈ کیا جا رہا ہے۔