ہنڈا کی سی جی 125 موٹر سائیکل پاکستانیوں میں سی ڈی 70 کے بعد سب سے مقبول موٹرسائیکل سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی صارفین اس موٹر سائیکل کی قیمتوں پر خاص نظر رکھتے ہیں۔ اس کی مضبوطی، کفایت شعاری، اور کم مینٹیننس کی وجہ سے یہ بائیک عوام میں بے حد پسند کی جاتی ہے، اور قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیاں صارفین کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا کی مشہور موٹر سائیکل ہنڈا سیلف اسٹارٹ 125‘ فور اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پل ویٹ کلچ پلیٹس کے ساتھ آتی ہے۔ اس کا فیول ٹینک 9.2 لیٹر پٹرول کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ بائیک اپنی اچھی مائلیج اور کم مینٹیننس کی لاگت کی وجہ سے بھی مقبول ہے۔ اس وقت ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہے، جبکہ اس کے گولڈ/سیلف اسٹارٹ ایڈیشن کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہے۔جبکہ سی جی 125 ایس گولڈ ایڈیشن کی قیمت 2,92,900 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70 کی اکتوبر کیلئے قیمت سامنے آگئی
ہنڈا سی جی 125 سیلف اسٹارٹ دو رنگوں، سرخ اور سیاہ میں دستیاب ہے۔ اس کا 4 اسٹروک انجن 11 ہارس پاور کی طاقت پیدا کرتا ہے، جو اس بائیک کو ایک مضبوط اور کفایتی موٹر سائیکل بناتا ہے۔ اس میں فور اسپیڈ کانسٹنٹ میش اور دونوں پہیوں میں ڈرم ربڑ بریک موجود ہیں۔
اس کے علاوہ ہونڈا کی سب سے مشہور ماڈل CD70 جو سرخ اور سیاہ رنگ میں دستیاب ہے، کی قیمت سیلز ٹیکس شامل کرنے کے بعد 1,57,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ CD70 ڈریم جو سرخ، سیاہ اور چاندی کے رنگوں میں دستیاب ہے، 1,68,900 روپے میں دستیاب ہے۔پرائڈر موٹر سائیکل بھی مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، کی قیمت 2,08,900 روپے رکھی گئی ہے۔
ہنڈا کی سب زیادہ طاقتور اور جدید موٹر سائیکلوں میں CB125F کی قیمت 3,90,900 روپے رکھی گئی ہے، جو سرخ، سیاہ اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگی۔ جبکہ CB150F کا ریڈ اور بلیک ورژن 4,93,900 روپے اور سلور اور بلیو ورژن 4,97,900 روپے میں دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کی نئی آفر: صرف 70,000 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کریں
یہ تمام قیمتیں سیلز ٹیکس سمیت ہیں اور تمام شورومز پر لاگو ہیں۔ ہونڈا کا مقصد اپنے گاہکوں کو بہترین معیار کی موٹر سائیکلیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک پائیدار اور محفوظ سواری کا لطف اٹھا سکیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی اکتوبر 2024کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا تھا، کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ قیمتیں پاکستان بھر میں تمام ڈیلرشپس پر لاگو ہوں گی۔